آج بھی موسلا دھار بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد اور اطراف میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش تا ہم شدید بارش سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری طرف آزاد کشمیر باغ اور گرد و نواح میں بھی تیز بارش ہوئی، بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ بلوچستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا