وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات 

Jul 01, 2022 | 12:24:PM
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات 
کیپشن: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

    ( 24 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ، پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کے لیے انوویشن ہب کے قیام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے اور اس سے خطاب بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر پرمٹ حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہو گا؟سعودی عرب نے اعلان کردیا