بغیر پرمٹ حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہو گا؟سعودی عرب نے اعلان کردیا 

Jun 30, 2022 | 16:12:PM
بغیر پرمٹ حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہو گا؟سعودی عرب نے اعلان کردیا 
کیپشن: بغیر پرمٹ پر جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر10 ہزار ریال  ڈالرجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کا انتخاب ،ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔

رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معمولی پیسوں کی خاطر سوتیلی نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں