شمالی وزیرستان، فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک،2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

Jul 01, 2021 | 22:45:PM
شمالی وزیرستان، فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک،2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگردمارے گئے جبکہ دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا اور ایک افسر سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیس آپریشن کیاگیا،آپریشن ڈوگہ مچہ مداخیل میں کیاگیا،آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شہید اہلکاروں میں حولدار یونس اور سپاہی وقاص شامل ہیں،زخمی اہلکاروں میں لانس نائیک وقاص، لیفٹیننٹ فیضان اور ایک سپاہی شامل ہیں،شہید اور زخمی اہلکاروںکو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکا۔۔متعدد افراد زخمی