قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، وزیراعظم شریک کیوں نہیں ہوئے؟ سپیکر نے بڑی وجہ بتا دی

Jul 01, 2021 | 20:51:PM
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، وزیراعظم شریک کیوں نہیں ہوئے؟ سپیکر نے بڑی وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت کی وجہ بتادی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ وزیراعظم صبح تک آج کے اجلاس میں آنے کیلئے تیار تھے،اپوزیشن کے بائیکاٹ اور واک آﺅٹ کے خدشات کے باعث وزیراعظم نہیں آئے،ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے آنے پر اعتراض کیاتھا۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ایوانوں کے 100 کے قریب ارکان شریک ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہمارے سوالات کے جوابات دیئے گئے، شاہد خاقان عباسی