سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ چل بسے

Jul 01, 2021 | 16:22:PM
سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق جنگ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈرمز فیلڈ  انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اہل خانہ نے انتقال کی خبر شیئرکی تاہم ان کی موت کس طرح سے اور کب ہوئی اس حوالے سے ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اہل خانہ نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں ڈونلڈ رمز فیلڈ وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات تھے، اس کے علاوہ عراق میں امریکی جنگ کا خالق بھی انہیں کو مانا جاتا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں امریکا شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے 8 اضلاع میں یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری