پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

Jul 01, 2021 | 01:02:AM
پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا،اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18روپے 84 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیاگیا، جس سے ایل پی جی کی نئی قیمت 160 روپے فی کلو گرام ہوگئی،اوگرا کی جانب سے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 222 روپے 28 پیسے مہنگا ہو گیا،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1889 روپے 57 پیسے ہو گئی 
یاد رہے کہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1667 روپے 29 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اڑنے والی گاڑی نے اپنی پہلی ٹیسٹ فلائٹ کامیابی سے مکمل کرلی، ویڈیو وائرل