وزیراعلیٰ مریم نواز نے واہگہ بارڈر لاہور پر پاکستان رینجرز کے نئےعظیم الشان ارینا کا افتتاح کر دیا

Jan 01, 2026 | 18:45:PM

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے واہگہ بارڈر لاہور پر پاکستان رینجرز کے نئےعظیم الشان ارینا کا افتتاح کر دیا۔

واہگہ روڈ پر تعمیر کئے گئے نئے شاندار ایرینا کے افتتاح کی تقریب میں  مہمانِ خصوصی چیف منسٹر مریم نواز کے ساتھ   پنجاب کی سینئیر منسٹر مریم اورنگزیب، پاک فوج کے کور کمانڈر لاہور،  اہم وزراء اور  بیورکریسی  کے سینئیر ارکان بھی شریک تھے۔
پاکستان رینجرز (پنجاب) کی جانب سے واہگہ بارڈر پر جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر تعمیر کیے گئے نئے خوبصورت ایرینا کی خصوصی افتتاحی تقریب  آج سال کے پہلے دن منعقد کی گئی۔ اس پروقات تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز تھیں۔

نئے ایرینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد  ساڑھے تین گنا برھا کر ساڑھے 7 ہزار سے 25 ہزار کر دی گئی ہے۔ 
ایرینا میں توسیع کے ساتھ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نئی تعمیرات بھی کی گئی ہیں۔
نئی تعمیرات میں تقسیمِ ہند کے تاریخی واقعات کی عکاسی کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن کے ماڈل، سامانِ حرب اور یادگارِ شہداء پر مشتمل تھیم پارک شامل ہیں .

ارینا میں تحریکِ آزادی سے آج تک پاکستان کی تاریخ و ثقافت سے متعلق پاکستان میوزیم بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

اضافی دفاتر، پنجاب رینجرز کے جوانوں کے لیے بیرکس، نمازیوں کے لیے پریئر ایریا اور فوڈ کورٹس بھی شامل ہیں ۔
وسیع و عریض کار پارکنگ اور بابِ آزادی کے مقام پر شاہی قلعہ کی طرز پر عالمگیری دروازہ بھی نصب کیا گیا ہے۔
اس سب کچھ کے ساتھ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نصب قومی پرچم اب  115 میٹر بلندی سے مزید اونچا کر دیا گیا ہے۔ 
 اب  اس اہم ترین مقام پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم 139 میٹر کی بلندی پر لہرا رہا ہے۔ یہاں لہرانے والا پرچم  ایشیا کا ساتواں بلند ترین اور جنوبی ایشیا کا بلند ترین پرچم ہے