آپ کی باتوں سے شکوک پیدا کر رہی ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

Jan 01, 2024 | 20:04:PM
آپ کی باتوں سے شکوک پیدا کر رہی ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ بازیابی کیس میں جسٹس علی باقر نجفی نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی باتوں سے شکوک پیدا ہوتے ہیں ،کیا ملزم کو شک کا فائدہ نہیں ملنا چاہئے ۔
دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ وہ ویڈیو کہاں ہے جس کی ایف آئی آر کا ذکر ہوا ،عدالت نے استفسار کیا کہ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی وہی ویڈیو ہے ،تفتیشی افسر نے کہاکہ وائرلیس چھیننے کی ویڈیو نہیں ہے ، وہ وقوعہ پہلے کا ہے ویڈیو بعد میں بنی ،جسٹس علی باقر نجفی نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی باتوں سے شکوک پیدا ہوتے ہیں ،کیا ملزم کو شک کا فائدہ نہیں ملنا چاہئے ،آپ بتائیں کہ ٹرنر روڈ سے آج تک کتنے وکلا کو گرفتار کیا گیا۔
وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ خرم کھوسہ کو آج بھی ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ یہ غیر قانونی گرفتاری نہیں ،قانون کے مطابق خرم کھوسہ کو گرفتار کیا گیا اب تفتیش ہونی ہے ،عدالت میں غیر قانونی گرفتاری کا معاملہ زیر سماعت ہے ہی نہیں ۔
جسٹس علی باقرنجفی نے کہا کہ دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کی دفعات کیسے لاگو ہوتی ہیں ،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ عدالت معاملے کی تفتیش کی اجازت دے ، تفتیش میں سب کچھ سامنے آ جائے گا ،آج ہی دہشت گردی کی دفعات ، اور مقدمہ کی اخراج پر بحث ممکن نہیں ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ کیا پولیس افسر کے کپڑے پھاڑے گئے ، تفتیشی افسر نے کہاکہ جی شرٹ کو پھاڑا گیا ہے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر پابندیوں میں مزید 3 ماہ کی توسیع