بریگیڈیئر (ر) مسرت اللہ صدر پی ایچ ایف کے مشیر مقرر

Jan 01, 2024 | 15:37:PM
برگیڈیئررمسرت اللہ خان نے مشیر برائے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن )پی ایچ ایف) کا منصب سنبھال لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) بریگڈیئر(ر)مسرت اللہ خان نے مشیر برائے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا منصب سنبھال لیا۔

پی ایچ ایف کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے بریگیڈیئر (ر) مسرت اللہ خان کو اپنا مشیر مقرر کیا۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر نے ایڈوائزر صدر پی ایچ ایف کا استقبال کیا۔ اولمپیئن ریحان بٹ ، اولمپین محمد ثقلین، ایگزیکٹو سیکرٹری علی عباس اور سردار نوید حیدر، سہیل اطہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

برگیڈیئر مسرت اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے موجودہ معاشی حالات میں یہ آسان ٹاسک نہیں، اولمپک کوالیفائر کی جانب توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ایسا وقت بھی آیا جب گھر کے باہر پیسے لینے والوں کی قطاریں لگ گئی، اداکار بابر علی

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ، پروفیشنل ازم اور مضبوط خودارادی سے چیزیں بہتر کی جاسکتی ہیں، پی ایچ ایف کے انتظامی امور میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔