ایسا وقت بھی آیا جب گھر کے باہر پیسے لینے والوں کی قطاریں لگ گئیں، اداکار بابر علی

Jan 01, 2024 | 15:28:PM
ایسا وقت بھی آیا جب گھر کے باہر پیسے لینے والوں کی قطاریں لگ گئیں، اداکار بابر علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکاربابر علی نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے کہ جب ان کے گھر کے باہر پیسے واپس لینے کے لیے آنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار بابر علی نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مشکل وقت سے پردہ اٹھایا, بابر علی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا تھا جب میں بطور ہیرو 80 فلمیں کیا کرتا تھا لیکن پھر مجھے راتوں رات ولن کے لیے کاسٹ کیا جانے لگا۔

انہوں نے بتایا ایک رات ایسی آئی جب میرے ہاتھ سے 60 ، 70 فلمیں ایک ساتھ نکل گئیں اور یہ اس وقت ہوا جب کراچی میں گڈانی پر فلم کی شوٹنگ کے دوران جہاز میں حادثہ ہوا اور میں 110 فٹ بلندی سے نیچے گرگیا، میرے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور جب مجھے ہوش آیا تو مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ میں 6 مہینے کے لیے اب بیڈ سے بھی نہیں اٹھ سکتا۔

اداکار کے مطابق پھر جو لوگ مجھے فلموں کے لیے سر آنکھوں بٹھا رہے تھے، میرے گھر کے باہر پیسے لینے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے لیکن مجھے ایک بات یاد تھی میرے والد صاحب کہا کرتے تھے اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر اقراء کنول بڑی مشکل میں پھنس گئیں

بابر علی کا کہنا تھا کہ" اور پھر ایسا ہی ہوا، پاؤں میں پلسٹر کا چوتھا روز تھا اور مجھے سید نور کی فلم "مہندی والے ہاتھ"اور خلیل الرحمان کی فلم"گھر کب آؤ گے" کے لیے کال آگئی, انہوں نے مجھے اپنی فلموں کے لیے ولن کے کردار کی آفر کی، اگرچہ اس کردار کو قبول کرنا میرے لیے مشکل تھا کیوں کہ میں انہی اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کرچکا تھا لیکن پھر بھی میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور دعا کی مجھے اس مرحلے پر بھی کامیابی اور عزت عطا فرما۔"

اداکار بابر علی نےمزید بتایا کہ انہوں نے بطور ولن اتنا معاوضہ لیا جتنا وہ کبھی ہیرو ہوتے ہوئے نہیں لیتے تھے۔