معروف یوٹیوبر اقراء کنول بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Jan 01, 2024 | 09:40:AM
حال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی سوشل میڈیا انفوئنسر اور معروف یوٹیوبر اقراء کنول بڑی مشکل کا شکار ہوگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی سوشل میڈیا انفوئنسر اور معروف یوٹیوبر اقراء کنول بڑی مشکل کا شکار ہوگئیں۔

3 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی یوٹیوبرز میں سے ایک نام اقرا کنول جنہوں نے اپنی چار دیگر بہنوں کے ساتھ 2019 میں لاک ڈاؤن کے دوران بلاگنگ کا آغاز کیا اور کامیابی کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے کرکے آج کروڑ پتی بن چکی ہیں۔ حال ہی میں ہونے والی عالیشان  تقریب میں یوٹیوبر اریب پرویز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اقراء کنول ویسے تو  ہر گزرتے دن منفرد کنٹینٹ کے ساتھ حاظر ہوتی ہیں  تاہم انکے حالیہ پیغام نے سوشل میڈیا سمیت انکی زندگی میں بھی ہلچل مچادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوشل میڈیا اسٹار اقراء نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے افسوسناک خبر سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں نئے سال 2024 کا کہیں سادگی اور کہیں آتش بازی کا استقبال

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوشل میڈیا اسٹار اقراء نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے افسوسناک خبر سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اقراء نے بتایاکہ،’انکا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا ہے۔جسے ہم جلد سے جلد دوبارہ ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں صارفین سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے’۔

واضح رہے کہ ’سسٹرولوجی’نامی چینل سے اقراء کنول کی آخری ویڈیو کل سامنے آئی تھی تاہم آج انکے چینل سے کوئی نیا مواد سوشل میڈیا کی زینت نہ بن سکا۔