ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان 

Jan 01, 2023 | 19:45:PM
محکمہ موسمیات، اسلام آباد، موسم سرد، کہرا پڑنے کا امکان،
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اسلام آباد میں کل موسم سرد اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا ، صبح کے اوقات میں پشاور، رشکئی ، نوشہرہ، مردان، صوابی ، چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدیدسرد رہے گا، محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے،خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
محکمے کا مزید کہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بلوچستان کے بالائی اضلا ع میں موسم شدید سرد رہے گا ،ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔
دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد ر ہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کل تک بتائیں،آپ اپنی بات پر قائم ہیں یا نہیں, ایم کیو ایم