ٹینس سٹار اعصام الحق کی والدین کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل 

Jan 01, 2022 | 22:51:PM
ٹینس سٹار، والدین کے ساتھ، ڈانس، ویڈیو ، وائرل
کیپشن: اعصام الحق کا والدین کے ساتھ ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق کی والدین کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اعصام الحق نے یہ ویڈیو نئے سال کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔ٹینس سٹار اعصام الحق نے سال نو کے موقع پر سب کو مبارکباد دی اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ نئے سال کا پیغام دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعصام الحق اپنے والدین کے ساتھ ایک تقریب میں ڈانس کر رہے ہیں۔
اعصام الحق نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سب کے لئے نیا سال ایسے ہی اچھا رہے جیسے یہ لمحہ میرے لئے ہے، جب میں اپنے والدین کے ساتھ ڈانس کر رہا ہوں اور میری اہلیہ ویڈیو بنارہی ہیں۔اعصام الحق نے سب کے خوش اور محفوظ رہنے کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی۔۔۔لوگ حرام گوشت کھانے سے بچ گئے