اداکارہ مریم انصاری کی رخصتی، بھائی علی انصاری نے جذباتی ویڈیو شیئر کردی

Jan 01, 2022 | 19:26:PM
علی انصاری، مریم انصاری، رخصتی کی ویڈیو
کیپشن: اداکارہ علی انصاری ، بہن مریم انصاری اور صبور علی کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار علی انصاری کی جانب سے اپنی بہن، ادکارہ مریم انصاری کی رخصتی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری پیا گھر سدھار گئی ہیں، وہ بیاہ کر پاکستان کے معروف سینئر کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے گھر گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک وائرس کے حملے تیز۔۔ تعلیمی ادارے پھر بند۔۔ آن لائن کلاسز ہوں گی

مریم انصاری کی بارات کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور ان کی رخصتی کی خوبصورت، جذباتی ویڈیو علی انصاری کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔اس ویڈیو میں بہن بھائی جیسے بے لوث محبت بھرے اور جذباتی رشتے کو خوبصورتی سے کیمرے کی آنکھ کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شراب کے نشے میں دھت لڑکیوں کا بارات میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل

علی انصاری نے اس پوسٹ کے کیپشن کے ساتھ ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ وہ اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں کے آغاز سے لے کر رخصتی تک کافی جذباتی رہے۔علی انصاری کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ اس احساس کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے‘۔انہوں نے مز ید لکھا کہ ’میری خواہش تھی کہ کاش ہمارے والد بھی مریم انصاری کی رخصتی کے دوران ہمارے ساتھ اِن وڈیوز میں موجود ہوتے، وہ یہ ویڈیوز دیکھ کر نہایت افسردہ محسوس کر رہے ہیں‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔۔ پنجاب حکومت کے اہم وزیر وائرس کا شکار