ویلکم 2022۔۔ گڈبائے2021۔۔ملک بھر میں جشن و آتشبازی

Jan 01, 2022 | 00:17:AM
خوش، آمدید ،نیا ،سال202،
کیپشن: خوش آمدید 2022(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سال 2021 کا اختتام پذیر  ہوگیا اور سال 2022 کا آغاز ہو گیا۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں جشن اور  آتشبازی کا شاند ار مظاہرہ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دیگر ممالک میں سال نو کا بھر پور پرتپاک استقبال کیا گیا ہے ۔ہانگ کانگ کا وکٹوریا ہاربر روشنیوں سے جگمگا اٹھا، تائیوان میں بھی نئے سال شروع ہوتے ہی دارالحکومت تائپےکی سب سے بلند عمارت سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔شمالی کوریا میں دریائے ٹائے ڈونگ کے قریب شاندار آتش بازی کی گئی جبکہ آسٹریلیا میں بھی سال نو کے موقع پر سڈنی ہاربر پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
  نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوتے ہی آکلینڈ میں واقع ہاربر برج جگمگا اٹھا۔آکلینڈ ہاربر برج پر کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے روایتی آتش بازی منسوخ کر دی گئی۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔ نوجوانوں نے خوب ہلا گلا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا