پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

Jan 01, 2021 | 20:14:PM
 پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے 70 انچارج اور اسسٹنٹ انچارج کے تبادلے کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تبادلے متعلقہ ڈومیسائل ڈسٹرکٹ سے باہر ٹرانسفر پالیسی کی بنیاد پر لئے گئے۔ تمام انچارجز اور اسسٹنٹ انچارجز کو انکے ڈومسائل ضلع سے باہر تقرر کیاگیا ہے۔تبادلوں کا مقصد اراضی سنٹرز پر شفافیت اور غیر جانبدارانہ کام کو یقینی بنانا ہے عوام کواراضی ریکارڈ کی شفاف اور بروقت خدمات مہیا کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
 ڈی جی معظم اقبال سپرا نے کہا کہ  عملہ کی جانب سے انکے فرائض منصبی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پی ایل ار اے میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔