جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر کی نیول چیف سے ملاقات

Jan 01, 2021 | 13:15:PM
جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر کی نیول چیف سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محمدعلی حمیدکی نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور ، 2طرفہ تعاون بڑھانے پرغور

تفصیلات کے مطابق جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حمید کا کمانڈر جبوتی بحریہ اور وفد کے ہمراہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،نیول جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدرنے وفد کے ہمراہ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر جناب محمد علی حمیدنے کمانڈر جبوتی بحریہ اور وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، انہوں نے سربراہ پاک بحریہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈر جبوتی بحریہ کو دی جانے والی بریفنگ میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ جبوتی کے اعلی سطحی وفد کے دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔