برطانیہ کی آج سے یورپی یونین سے باضابطہ علیحدگی

Jan 01, 2021 | 10:17:AM
برطانیہ کی آج سے یورپی یونین سے باضابطہ علیحدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ نے آج سے یورپی یونین سے باضابطہ علیحدگی اختیار کرلی ہے،علیحدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد برطانیہ کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وقت کے مطابق گزشتہ رات 11 بجے برطانیہ نے یورپی یونین کے قوانین کی پاسداری کرنی بند کر دی اور ان کی جگہ سفر، تجارت، امیگریشن اور سیکیورٹی تعاون کے نئے ضوابط نافذ العمل ہوگئے ہیں۔وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ بریگزٹ کا طویل مرحلہ مکمل ہونے کے بعد برطانیہ کو 'آزادی اپنے ہاتھوں میں مل گئی ہے' اور وہ چیزیں 'مختلف اور بہتر' انداز میں کرنے کی صلاحیت پا چکا ہے۔برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے تجارتی تعلقات استوار ہوگئے جبکہبرطانوی شہریوں کے ئےروزگار کے موقع محدود اور طلبہ کے لئے بیرون ممالک میں تعلیم بھی متاثر ہوگی۔

 یاد رہےکہ یورپین یونین کے رہنماؤں نے 24 دسمبر کو برطانیہ کے ساتھ طے پانے والے بریگزیٹ کے بعد کے تجارت اور باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ برطانیہ نے1973 میں یورپی یونین میں شمولیت اختیار کی تھی۔