مصنف، کالم نگار و سرائیکی شاعر شکیل احمد رازش لیاقت پوری انتقال کرگئے

Feb 01, 2026 | 21:59:PM
مصنف، کالم نگار و سرائیکی شاعر شکیل احمد رازش لیاقت پوری انتقال کرگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن محمود )معروف صحافی، مصنف، کالم نگار و سرائیکی شاعر شکیل احمد رازش لیاقت پوری انتقال کرگئے، رازش لیاقت پور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، شکیل رازش لیاقت پوری سات کتابوں کے مصنف تھے۔

سابق وفاقی وزیر مخدوم احمد عالم انور نے کہا کہ رازش لیاقت پوری کی میت رحیم یارخان سے ان کے آباہی گاؤں منتقل کی جا رہی ہے، رازش لیاقت پوری کی موت وسیب کے لئے سانحہ ہے۔

لیگی ایم پی اے چوہدری محمود احمد کا کہنا تھا کہ رازش لیاقت پوری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، رازش لیاقت پوری کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 1000ارب سےزائد کا اضافہ