محمد آصف کی ایشئین سنوکر چیمپئین شپ کے دوسرے دن دوسری جیت

Feb 01, 2026 | 19:10:PM
 محمد آصف کی ایشئین سنوکر چیمپئین شپ کے دوسرے دن دوسری جیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں  پاکستانی کیوئسٹ، سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی.

 قطر کے شہر دوحہ میں ہو رہی ایشئین سنوکر  چیمپئن شپ کے دوسرے دن قومی چیمپئن محمد آصف نے بحرین کے ہشام الساقر کو  0-4 فریمز سے شکست دے کر دو دن میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

 ایشئین سنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کے رانا عرفان بھی کھیل رہے ہیں۔  دوسرے پاکستانی کیوئسٹ اور قومی سنوکر چیمپئن شپ کے رنرز اپ رانا عرفان محمود نے  اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ انہوں نے  چائنیز تائی پے کے کیوئسٹ لن شو ہنگ کو  1-4 سے ہرایا۔