ٹرانسپورٹرزنے کرایوں میں 50 روپے سے 150 روپے تک اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرزنے کرایوں میں 50 روپے سے 150 روپے تک کا اضافہ کردیا ۔
ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے لاہورسے راولپنڈی کا کرایہ 1600 سے بڑھا کر 1750کردیا ہے۔
لاہورسےرحیم یارخان کاکرایہ بھی ڈیڑھ سو روپےبڑھادیاگیاہے جس کے بعد لاہور سے رحیم یارخان کے 1900 روپےوصول کیےجارہے ہیں،اسی طرح لاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ بھی بڑھادیاگیاہے۔
مسافروں کاکہنا ہے کہ کرائے بڑھنے سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں ،روز مرہ کی اشیا بھی مہنگی ہوجاتی ہیں، ڈیزل کی قیمت میں کمی کرکےعوام کی ریلیف دیا جاجاناچاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:اپنی پسند کی نمبر پلیٹس؛ گاڑی مالکان کوبڑی خوشخبری مل گئی
واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔