پاکستان 63 فیصد شرحِ خواندگی کیساتھ جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے 

Feb 01, 2026 | 14:59:PM
پاکستان 63 فیصد شرحِ خواندگی کیساتھ جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات کےاعداد وشمارپرشرح خواندگی سےمتعلق فافن کی جنوبی ایشیائی ممالک پر جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد ہےجو جنوبی ایشیا کےدیگرممالک کے مقابلےمیں سب سےکم ہے، 2018-19 کےمقابلےمیں شرح خواندگی میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان میں مردوں کی شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی صرف 54 فیصدہے،صوبائی سطح پرپنجاب میں شرح خواندگی سب سے زیادہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم 49 فیصد ہے۔
رپورٹ کےمطابق جنوبی ایشیامیں مالدیپ 98 فیصدشرح خواندگی کےساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سری لنکامیں شرح خواندگی 93 فیصد،بھارت میں 87 فیصد اوربنگلا دیش میں 79 فیصد ہے،خطےکی اوسط شرح خواندگی 78 فیصد ہے،پاکستان اس اوسط سےخاصا پیچھے ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا5 فروری کو سرکاری تعطیل کا اعلان
فافن کےمطابق نوجوانوں میں شرح خواندگی 77 فیصد جبکہ بالغ آبادی میں یہ صرف 60 فیصد ہے۔