وزیر اعظم صورتحال سے مکمل آگاہ،سکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی:عطاء تارڑ

Feb 01, 2026 | 14:57:PM
 وزیر اعظم صورتحال سے مکمل آگاہ،سکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی:عطاء تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی جس کی اس کو بہت تکلیف ہے، سکیورٹی ایجنسیز  بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کل بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، سکیورٹی فورسز   کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلوچستان بڑے نقصان سے بچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بارہ شہروں پر حملوں کے لئے آئے تھے، بھرپور مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو ہرایا، انڈین میڈیا پر بیٹھ کر بلوچستان بلوچستان کیا جاتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی بھارت کو بہت تکلیف ہے، جب تم آئے تھے تو دم دبا کر بھاگے تھے، سیکیورٹی ایجنسیز ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کے پی کے کے ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر زبان درازی کرتے ہیں، آؤ پنجاب سے سیکھو، شہباز شریف پنجاب میں وزیر اعلی تھے تو بڑے بڑے پراجیکٹ بنے، اب وزیر اعلی پنجاب بڑے بڑے کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 1000ارب سےزائد کا اضافہ

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم ان کو اربوں روپے دیتی ہے، ابھی تک کے پی کے میں ایک بھی کام نہیں کرسکے، ہمارے ہاں جب سیلاب آتا ہے تو وزیر اعلی پنجاب ان کی مدد کرتے ہیں، یہ کے پی کے والے بتائے تیراہ کو دیا گیا چار ارب روپے کہاں گیا، باڑہ کا سیاسی اتحاد کہہ رہا ہے بد انتظامی اور بدعنوانی بھی ہے، وہاں کے لوگوں پر فتنہ الخوارج حملہ کرتی ہے تو پاک فوج آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بھی ان کو مدد چاہیے ہوتی ہے کے پی کے کی حکومت غائب ہوتی ہے، ان کا کام صرف احتجاج اور اڈیالہ کے باہر بیٹھنا ہے، گورنر راج ایک آپشن ہے ہر وقت میسر ہوتی ہے، گورنر راج تب آتا ہے جب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو مالی معاونت ملتی ہے سپورٹ ملتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایک معمولی سا علاج ہوا اور اڈیالہ منتقل کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے رضامندی کے بعد ان کا طبی علاج کیا گیا۔