بلوچستان میں دہشتگردی؛ کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، انٹرنیٹ سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردی کے 12 مختلف واقعات کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے موبائل فون وانٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق امن و امان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں،شہر بھر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد حراست میں لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے،گزشتہ روز دہشت گرد حملوں کے بعد انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں آپریشن مکمل،3 خودکش حملہ آوروں سمیت 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان اور 18 عام شہری شہید
گزشتہ روز بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 12 مقامات پر حملے ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں 133 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے 15 جوان اور 18 شہری جاں بحق ہوئے۔