عثمان خان ہماری ٹیم میں سب سے اچھی سپن کھیلتے ہیں، کپتان سلمان علی آغا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ عثمان خان ہماری ٹیم میں سب سے اچھی سپن کھیلتے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے اس میچ میں زبردست کرکٹ کھیلی۔
کوشش کریں گے کہ آخری میچ میں بھی یہی کارکردگی دہرائیں، ہم 0-2 کو بھول کر 0-3 سے سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ میں زیادہ رنز کون سکور کرے گا؟رکی پونٹنگ نےحیران کن نام بتا دیا
خیال رہے کہ پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سکور کیے، سلمان آغا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔