یو اے ای کی نان آئل تجارت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

Feb 01, 2026 | 00:11:AM
یو اے ای کی نان آئل تجارت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی (نان آئل) تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ یو اے ای کی غیر تیل تجارت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

اماراتی صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق غیر تیل تجارت کا حجم 3.8 ٹریلین درہم تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اماراتی نان آئل برآمدات 813 ارب درہم ہو گئیں، اماراتی برآمدات میں 45 فیصد نمایاں اضافہ ہوا، شیخ محمد کے مطابق 2031 کے اہداف 5 سال پہلے ہی 95 فیصد حاصل کر لیے گئے۔

شیخ محمد بن راشد کا اماراتی معیشت میں مزید بہتری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کےلیے سازگار ماحول ہے اور عالمی شراکت داریاں دگنی ہو گئیں، انہوں نے نجی شعبے کے ساتھ شراکت مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کردی۔
 

یہ بھی پڑھیں :ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع