جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے پر شمالی کوریا میں نوجوانوں کو 12 سال قید کی سزا

Feb 01, 2024 | 20:51:PM
جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے پر شمالی کوریا میں نوجوانوں کو 12 سال قید کی سزا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی کوریا میں جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے پر 2 نوجوانوں کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے پر 16 سالہ شمالی کورین لڑکوں کو 12،12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں 2 نوجوان لڑکوں کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں اسٹیج پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: میری اور ویڈیوز بھی آئیں گی،راحت فتح علی نے پیشگی معافی مانگ لی

واضح رہے کہ شمالی کوریا میں ٹیلی ویژن پروگراموں سمیت جنوبی کوریا کا ہر طرح کا انٹرٹینمنٹ مواد دیکھنے پر پابندی ہے۔ 2020ء میں نافذ کردہ قانون کے مطابق جنوبی کوریا کے ڈرامے  دیکھنے کے جرم میں سنگین قید یا موت کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔