ہوا میں تصویر بنانے والا مصور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Feb 01, 2024 | 16:06:PM
ہوا میں تصویر بنانے والا مصور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)بورڈ پر مختلف اشیاء سے پینٹنگ بنانے والے مصور  تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے ، لیکن اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص نے رنگ دار چاولوں کی مدد سے  بورڈ  کی بجائے ہوا میں ایک خوبصور ت بچے کی  تصویر بنا ڈالی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک مصور بورڈ پر رنگ دار چاولوں کو اس ترتیب  سے رکھتا ہے کہ جب وہ اسے ہوا میں اچھالتا ہے تو ہوا میں ایک خوبصورت بچے کی تصویر بن جاتی ہے، مصنف کی جانب سے ویڈیو شیئر  کیئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر  وائرل ہو گئی ، اس ویڈیو کو اب تک 20 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ، حیران کن طور پر یہ ویڈیو کل ہی جاری کی گئی ہے اور صرف ایک دن میں اتنی زیادہ تعداد میں اس ویڈیو کو دیکھا جا چکا ہے ، ویڈیو پر 91 ہزار سے زیادہ لائکس اور 7 ہزار سے زائد بار ری ٹویٹ کیا گیا ہے ۔

جاری کی گئی ویڈیومیں  مصور کا نام نہیں بتایا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو کس ملک سے ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : برطانوی ارب پتی شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا, عمرہ کے بعد ویڈیو پیغام