اضافہ ہی اضافہ ۔۔یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد اشیاء مہنگی کر دی گئیں

Feb 01, 2022 | 23:01:PM
یوٹیلیٹی، سٹورز، اشیا، مہنگی
کیپشن: یوٹیلیٹی سٹورز  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز پر کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔مختلف برانڈز کے گھی,کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری,اطلاق فوری ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا گیا ،گھی کی فی کلو قیمت میں66 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، ہلدی کی 100 گرام قیمت میں 8روپےکا اضافہ ، سفید زیرہ 200 گرام34 روپے مہنگا ،

الائچی  کی25 گرام قیمت میں3روپے کا اضافہ کردیا گیا۔گرم مسالہ100 گرام34 روپے مہنگا ،بچوں کا400 گرام دودھ 30 روپے تک مہنگا،ٹی وائٹنرر 1.2 کلو گرام کی قیمت میں275 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا، مشروبات کی 1500 ملی لیٹر کی بوتل 15 روپے تک مہنگی کر دی گئیں،کسٹرڈ300 گرام کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ،ایک کلو اچار کی قیمت95 روپے تک بڑھا دی گئی،ٹوٹھ پیسٹ 100 گرام کی قیمت میں10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا،ایک کلو کپڑے دھونے کے پاؤڈر کی قیمت میں 30 روپے تک اضافہ، شیمپو کی 175 ملی لیٹر کی بوتل 35 تک مہنگی کر دی گئی،نہانے کا صابن کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا جبکہ برتن دھونے کے لیکوڈ اور صابن بھی مہنگے کر دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  تیسرا بچہ پیدا کرو۔۔۔ 25لاکھ انعام پاﺅ