تیسرا بچہ پیدا کرو۔۔۔ 25لاکھ انعام پاﺅ

Feb 01, 2022 | 21:38:PM
چین۔کمپنی۔پیدائش۔انعام۔پلاننگ ایکٹ
کیپشن: نومولود بچہ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)چینی کمپنی ڈابیونک ٹیکنالوجی گروپ نے اپنے ملازمین کو تیسرا بچہ پیدا کرنے پر بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی ڈابیونک ٹیکنالوجی نے اپنے ملازمین کو تیسرا بچہ پیدا کرنے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔(انعام کی مالیت 25 لاکھ روپے پاکستانی بنتی ہے) انعام کے ساتھ ایک سال تک کی چھٹی بھی ملے گی، اگر ملازم خاتون ہے تو اسے 12 ماہ کی میٹرنٹی چھٹی اور مرد کو 9 دن کی چھٹی ملے گی۔گذشتہ سال اگست میں چین میں پاپولیشن اینڈ فیملی پلاننگ ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے چین میں 20 سے زائد صوبائی سطح کے علاقوں نے بچوں کی پیدائش کے قوانین میں ترمیم کی ۔
رپورٹس کے مطابق چین نے بونس کے طور پربیبی بونس، زیادہ تنخواہ والی چھٹی، ٹیکسوں میں کٹوتی اور بچوں کی پرورش کرنے والی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ۔رپورٹ کے مطابق آن لائن ٹریول کمپنیوں نے بھی کئی آفرز کا اعلان کیا ہے جبکہ چین کی سرکاری نیوز ویب سائٹ کے مطابق بیجنگ، سیچوآن اور ژیانشی سمیت کئی شعبوں نے اس سلسلے میں متعدد معاون اقدامات کا اعلان کیا ۔رپورٹ کے مطابق ان اقدامات میں پیٹرنٹی چھٹی، زچگی کی چھٹی میں توسیع جبکہ شادی کے لئے چھٹی اور پیٹرنٹی چھٹی میں توسیع بھی شامل ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔شیخ رشید اللہ اللہ کریں۔۔ گھر بسائیں گے تو مجھے خوشی ہوگی۔۔ریما خان