ترنگے کی توہین ،کسانوں کےاحتجاج سے بے عزتی ہوئی: مودی

Feb 01, 2021 | 14:45:PM
 ترنگے کی توہین ،کسانوں کےاحتجاج سے بے عزتی ہوئی: مودی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نےکہا ہے کہ یوم جمہوریہ پر کسانوں کا احتجاج اور اس سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال ملک کی بے عزتی کی وجہ بنی۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے ملک بھر میں کسانوں کے جاری احتجاج پر پہلی دفعہ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ریڈیو خطاب میں کہا کہ 26 جنوری کو پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے بھارتی ترنگے کی توہین پر  افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جلد ہی زراعت کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائے گی، حکومت زراعت کے شعبے کی جدت کے لئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

یاد رہےکہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج چند ماہ سے جاری ہے  اور26 جنوری کو  کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم ہوا تھا، احتجاج کے دوران پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا اور  کسانوں نے نئی دلی کے لال قلعہ پر  لگے بھارتی پرچم کو اتار کر وہاں خالصتان کا جھنڈا  لہرایا تھا۔