اسلام آباد ہائیکورٹ کاعوامی نمائندوں کی نااہلی کی تمام درخواستیں اکھٹا کرنے کا حکم

Feb 01, 2021 | 13:04:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ کاعوامی نمائندوں کی نااہلی کی تمام درخواستیں اکھٹا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کیلئےدائر درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے سماعت کےدوران رجسٹرار آفس کو حکم دیا کہ عوامی نمائندوں کی نااہلی کیلئے دائر تمام درخواستیں یکجا کی جائیں۔

 تفصیلات کے مطابق عدالت نے کہا 9 مارچ کو تمام درخواستیں یکجا کرکے مقرر کی جائیں، عوامی نمائندوں کی نااہلی کیلئے دائر تمام درخواستوں پر ایک ہی بار فیصلہ ہوگا، ایک ہی بار یہ معاملہ نمٹا دینا چاہتے ہیں تاکہ سائلین کو سن سکیں، عدالت نے مزید کہ کہ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں استعمال کرنے سے عدالت کا نقصان ہوتا ہے، جب کسی عوامی نمائندے کو نااہل کریں تو نقصان حلقے کے عوام کا ہوتا ہے، جسٹس کھوسہ نے پارلیمنٹ کو یہ بھی کہا تھا کہ 62 ون ایف میں ترمیم کریں، اگر یہ ایسے ہی رہا تو ہم سب اس قانون کے تحت نااہل ہو سکتے ہیں۔