مداح انیل کپور کی فٹنس دیکھ کر حیران،کسی نوجوان سے کم نہیں

Feb 01, 2021 | 12:19:PM
مداح انیل کپور کی فٹنس دیکھ کر حیران،کسی نوجوان سے کم نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت کے معروف اداکار انیل کپور کی فٹنس آج بھی کسی نوجوان سے کم نہیں ہے اور اب وہ اپنی آنے والی فلم کے لئے اپنی فٹنس پر سخت محنت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونم کپور کے والد انیل کپور اپنی آنے والے فلم 'جُگ جُگ جیو' کے آخری شیڈول کی شوٹنگ کے لئے بھارتی شہر اوھدے پور میں موجود ہیں۔اس ضمن میں 64 سالہ اداکار  نے اپنے ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں مداح ان کی فٹنس کو دیکھ کر حیران ہو گئے۔

انیل کپور کے چاہنے والوں کی جانب سے اس تصویر پر تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ آپ عمر کے اس حصے میں کسی نوجوان سے کم دکھائی نہیں دے رہے۔خیال رہے کہ اداکار انیل کپور کی آنے والی رومانوی فیملی ڈرامہ فلم 'جگ جگ جیو' میں ان کے ساتھ اداکارہ نیتو سنگھ، کیارا اڈوانی اور  ورون دھون اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔