ملک بھر کے سکولز،کا لجز ،یونیورسٹیاں کھل گئیں

Feb 01, 2021 | 00:06:AM
ملک بھر کے سکولز،کا لجز ،یونیورسٹیاں کھل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر کے تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیاں کھل گئی ہیں۔حکومت نے آ ج سے پرائمری اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق این سی او سی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن2020-21کا کیلنڈر جاری بھی جاری کردیاگیا  ہے ۔نیا تعلیمی سال 2اگست سے شروع ہو گا ۔موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں۔ موسم گرما کی چھٹیاں 2جولائی سے31جولائی تک ہوں گی۔ پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18مئی سے 31مئی تک ہوں گے ۔پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے امتحانات ادارے یکم جون سے 15جون تک لیں گے۔ پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا ۔پہلی سے چوتھی اورچھٹی ساتویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہوگا ۔