دھرمیندرکی موت کے بعد بگ باس کی میزبانی نہیں کرنا چاہتاتھا؛سلمان خان

Dec 01, 2025 | 15:33:PM
  دھرمیندرکی موت کے بعد بگ باس کی میزبانی نہیں کرنا چاہتاتھا؛سلمان خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ دھرمیندرکی موت کے بعد بگ باس کی میزبانی نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔
انہوں نے بگ باس 19 میں جذباتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ دھرمیندر کی موت کے بعد شو کی میزبانی کرنا ان کے لئے نہایت مشکل ہو گیا تھا، دھرمیندر کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا بلکہ ان کی وفات سے ملک، فلم انڈسٹری اور مداحوں کو بھی شدید صدمہ پہنچا ہے۔
اس موقع پر سلمان خان نے افسردہ لہجے میں کہا کہ دھرمیندر کا جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے، شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا مگر وہ ان حالات میں میزبانی کیلئے تیار نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے صحیح وقت کیلئے 7 سال انتظار کیا:ماورا حسین
واضح رہے کہ دھرمیندر 24 نومبر 2025 کو 89 برس کی عمر میں چل بسے تھے، جس کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری شدید سوگ میں ہے۔