سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

Dec 01, 2025 | 10:34:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( ویب ڈیسک )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 67 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 500 سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 229 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بغیر پائلٹ ہدف  نشانہ  ،ترکیہ کے طیارے بازی لے گئے

جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 1304 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ، 66 ہزار 677 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قمیت میں کمی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280.52 روپے سے کم ہوکر 280.50 روپے کا ہو گیا   .