میں چالاک ہوں مردوں کی نظروں کو سمجھ لیتی ہوں ، کرن حق

Dec 01, 2023 | 17:10:PM
میں چالاک ہوں مردوں کی نظروں کو سمجھ لیتی ہوں ، کرن حق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ کرن حق نے انکشاف کیا ہے کہ کئی لوگوں کو ان سے محبت ہوئی پر انہیں محبت کسی سے نہیں ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق تم میرے کون ہو، مان اور سنگ دل جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والی  کرن حق نے حال ہی میں ایک  نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور اس دوران پروفیشنل و نجی زندگی سے متعلق کئی ایک موضوعات پر کھل کر گفتگو کی،دورانِ انٹرویو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ   تیرے پہلو میں نامی ڈرامے میں اداکاری کے باعث شہرت ملی۔

اور جونیئر آرٹسٹ سے مرکزی اداکارہ بننے میں مجھے کافی عرصہ لگا لیکن ان ہی ہدایت کاروں نے انہیں مرکزی کردار دیے جن کے ساتھ انہوں نے سپورٹنگ اداکارہ کے طور پر کام کیا تھا۔

اس کے علاوہ یک طرفہ محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کبھی کسی مرد کے ساتھ یک طرفہ محبت نہیں ہوئی، البتہ ان کے ساتھ کئی افراد کو محبت ضرور  ہوئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ میں بڑی شاطر  و چالاک ہوں، سمجھ جاتی ہوں کہ کون سے مرد کی نظریں کیا کہتی ہیں اور وہ ان سے کیا چاہتے ہیں۔ اس لیے یک طرفہ محبت کرنے والے تمام مردوں کی کوششیں ناکام بنا دیتی ہوں