انگلینڈ والوں کو تو جیسے فوڈ پوائزننگ راس آگئی

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن چار ولایتی بلے بازوں نے سنچریاں بنا ڈالیں

Dec 01, 2022 | 10:23:AM
راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے روز کے دوسرے سیشن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 459 رنز بنالی
کیپشن: انگلینڈ بیٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے روز کے دوسرے سیشن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 459 رنز بنالیے۔  پہلے دن چار ولایتی بلے بازوں نے سنچریاں بنا ڈالیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ 26 رنز بناکر پویلین لوٹے، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے 4 کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

 پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔

 انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

یادرہے میچ سے ایک روز قبل انگلش کپتان سمیت متعدد کھلاڑی کھانا کھانے سے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوسکے تھے۔