ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ 

Dec 01, 2021 | 18:29:PM
ڈالر کی قدر، کمی، سونے، فی تولہ قیمت، حیران کن اضافہ
کیپشن: سونا مہنگا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھ گئی جس سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 22 ہزار800 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 178 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 5 ہزار281 ہو گئی ۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونا8 ڈالر کمی سے 1786 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی۔۔کتنا گرا۔۔؟