آج میں نے اپنے بہترین دوست اور  اپنی طاقت کو کھودیا ۔اعجاز اسلم

Dec 01, 2021 | 12:40:PM
والد کے انتقال کے بعد اعجاز اسلم کی پہلی پوسٹ
کیپشن: والد کے انتقال کے بعد اعجاز اسلم کی پہلی پوسٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  انسٹاگرام پر اعجاز اسلم کی جانب سےوالد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ۔
 تفصیلات کے مطابق اداکار  اعجاز اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہےانہوں نے اپنی پوسٹ میں والد کو یاد کیا اور ان کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے،اداکار نے لکھا ہے کہ گزشتہ رات میرے والد انتقال کرگئے، آج میں نے اپنے بہترین دوست اور  اپنی طاقت کو کھودیا ہے۔

واضح رہے اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سےوالد کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھنے اور ان کے لیے دعاکرنے کی بھی درخواست دی۔
 یہ بھی پڑھیں:    ایک ہفتے کیلئے سکول اور نجی دفاتر بند کرنے پرغور