لاہور ہائیکورٹ کا ایک ہفتے کیلئے سکول اور نجی دفاتر بند کرنے پرغور

Dec 01, 2021 | 12:08:PM
لاہور ہائیکورٹ کا ایک ہفتے کیلئے سکول اور نجی دفاتر بند کرنے پرغور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی کی وجہ سے ایک ہفتے کی موسمیاتی ایمرجنسی نافذ ہو سکتی ہے جس کے سبب ایک ہفتے کیلئے اسکول، نجی دفاتر بند کرنا پڑسکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ کچھ دنوں سے اسموگ میں بہتری آئی ہے، ایک ہفتے کی مہلت دیں، اسموگ میں مزید بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    دھند کے باعث بندM2موٹر وےشہریوں کیلئےکھول دیا گیا

واضح رہے کہ لاہور شہر میں اسموگ کا راج برقرار ہے۔ اسموگ کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔فضائی آلودگی کےاعتبار سے پاکستان کا شہرلاہور ان دنوں دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 261 جبکہ کراچی میں 168 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر دہلی آج دوسرے جبکہ کولکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’اومی کرون‘‘ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی