سندھ میں سی این جی اسٹیشنز  ڈھائی ماہ کیلئے بند

Dec 01, 2021 | 09:48:AM
گیس، قلت،سندھ ، سی این جی ،سوئی سدرن 
کیپشن: سی این جی بند پڑا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گیس کی قلت کے باعث سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنوں کو ڈھائی ماہ کے لئے بند کر دیا گیا ، سی این جی اسٹیشنز کو 15فروری تک گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق  طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے جبکہ زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرول کی قیمتوں کےحوالے سے بڑا اعلان