اب ٹریفک کی کو ئی فکر نہیں ،اڑن سوٹ پہن کر جہاں مرضی جا ئیں

Dec 01, 2020 | 22:46:PM
اب ٹریفک کی کو ئی فکر نہیں ،اڑن سوٹ پہن کر جہاں مرضی جا ئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )چینی ونگ سوٹ ایتھلیٹ نے مشکل اور دشوار گزار پہاڑوں میں 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی ہے۔ڑانگ شوپنگ اپنے ملک کے پہلے ایتھلیٹ ہیں جو آسمان پر پرندوں کی طرح پرواز کرتے ہیں۔ان کا لال رنگ کا بیٹ مین طرز کا ونگ سوٹ 10 ہزار ڈالر میں امریکا میں تیار کیا گیا ہے جس کے پروں پر دیوار چین کی تصویر بنائی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں اڑان بھرنے سے قبل ڑانگ شوپنگ کا کہنا تھا یہ سوٹ پہن کر میں ہوا میں پرندوں کی طرح مڑ سکتا ہوں، ساتھ ساتھ رفتار کو کم اور تیز بھی با آسانی کرسکتا ہوں۔اس خصوصی سوٹ کو پہن کر جب ڑانگ چھلانگ لگاتے ہیں تو ہوا کے پریشر سے سوٹ کے مخصوص حصے سخت ہوجاتے ہیں اور اڑان میں مدد فراہم کرنے لگتے ہیں۔ کچھ دیر ہوا میں پرندوں کی طرح اڑنے کے بعد ڑانگ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر آجاتے ہیں۔ ڑانگ شوپنگ کا کہنا ہے کہ اس خطرناک کھیل پر گھر والے بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اس حوالے سے میں خود بھی حفاظتی اقدامات پر توجہ دیتا ہوں۔چین میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد اب وہ دوبارہ سے ٹریننگ کررہے ہیں، وہ اب تک کئی ہزار پروازیں کرچکے ہیں۔ وہ ایشیا کے نمبر ون ونگ سوٹ ایتھلیٹ ہیں جبکہ وہ عالمی مقابلوں میں شرکت کرکے ملک کیلئے کئی میڈلز بھی حاصل کرچکے ہیں