"ڈاکٹر ماہا شاہ قتل کیس"ناقص تفتیش پرعدالت برہم

Dec 01, 2020 | 16:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈاکٹر ماہا شاہ قتل کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس میں ناقص تفتیش پر پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عرفان قریشی کا نام بھی ڈسچارج کرنے اور اسے چیلنج نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس عمر سیال نے استفسار کیا صرف ڈاکٹر عرفان قریشی کو ہی کیس میں کیوں ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ایف آئی آر میں ڈاکٹر عرفان قریشی بھی دیگر ملزموں میں شامل ہے، تو کیسے آزاد چھوڑ دیا ہے۔ ملزم جنید اور وقاص کی جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ضمانت مسترد کر دی تھی۔ ملزموں نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔