10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت 

Dec 01, 2020 | 10:48:AM
 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت 
 
(24نیوز)لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عثمان بزدار نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق :عثمان بزدار نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ  نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا۔تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو کم سے کم رہے، اور ٹرمینل شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا رش شہر میں کم سے کم ہو۔ اس سے وقت کی بچت ہو گی اور مسافر جلد از جلد اپنی منزل پر پہنچ سکے گا۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔انہوں نےمزید کہا لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہئیں، الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں۔

واضح رہے کہ ،خریداری کا تمام عمل انتہائی شفاف اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر ہونا چاہیئے، الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی۔