کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بڑھ گئی

Dec 01, 2020 | 09:55:AM
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد سے اوپر چلی گئی۔ 24 گھنٹے میں مثبت کورونا کیسز کی شرح میرپور آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ 27 اعشاریہ سات پانچ فیصد سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کیسز میں اضافہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں مظفرآباد کا دوسرا نمبر رہا جہاں23 اعشاریہ چار چار اور 18 اعشاریہ دو ایک فیصد کے ساتھ حیدرآباد کا تیسرا نمبر رہا۔

 چوبیس گھنٹے میں 2 ہزار839 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 مریض انتقال کرگئے۔

کورونا کی روک تھام کے لئے لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔