فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سنادیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کی قانونی حق دار بیوہ ہے،بہن بھائی وفات پانے والے شخص کی پنشن اورمراعات کے حقدار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ انتقال کرگئے
جسٹس شکیل احمد نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے رولز کے مطابق ہی ہوسکتی ہے۔
عدالت نے فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل خارج کردی اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔