شہریوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کومستردکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بسیم افتخار،حسن علی)شہریوں نے حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کی گئی کمی کومعمولی قراردیتے ہوئے مستردکردیا۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند پیسے کی کمی پر شہری حکومت پر برہم دکھائی دیتے ہیں اورانہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے کی کمی کی گئی، پٹرول 338 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل 394 روپے 82 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے،جب قیمت میں اضافہ کرنا ہوتا ہے تو کئی کئی روپے کیا جاتا ہے لیکن کمی صرف چند پیسوں میں کی جاتی ہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ ہو چکا ہے،حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں:اوگرا نے ایل پی جی کے بعد ایل این جی بھی مہنگی کردی
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول 12 پیسے سستاکیاگیاہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے مقررکی گئی ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 392 روپے 38 پیسے کاہوگیاہے ۔