اعلان سماعت فرمائیں۔۔پی آئی اے  کی پرواز PK-842 کا سامان بروقت نہیں پہنچ سکا، ادارہ معذرت خواہ ہے 

Aug 01, 2025 | 23:14:PM
اعلان سماعت فرمائیں۔۔پی آئی اے  کی پرواز PK-842 کا سامان بروقت نہیں پہنچ سکا، ادارہ معذرت خواہ ہے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے پرواز PK-842 کے مسافروں کو سامان کی ترسیل میں تاخیر کے معاملہ  معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاخیر آپریشنل وجوھات سے پیش آئی ہے۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا کہ متعلقہ پرواز پر بوئنگ 777 طیارے کی جگہ آخری لمحات میں ایئربس A320 طیارہ آپریٹ کیا گیا۔ چونکہ A320 طیارے میں سامان کی گنجائش محدود ہوتی ہے، اس لیے بعض مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر رہ گیا تھا۔پی آئی اے انتظامیہ اس سامان کو جلد از جلد مختلف پروازوں کے ذریعے اسلام آباد پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ہمارا ہدف ہے کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر تمام سامان مسافروں کے حوالے کیا جائیگا ۔ہم مسافروں کو پیش آنے والی اس تکلیف پر انتہائی معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زنده باد دوستی پاکستان و ایران۔۔ہاتھوں میں ہاتھ، کندھے سے کندھا ملا کر